جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور طبی امدادی کارکن شامل ہیں، نباطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہونے لگی۔

اسرائیلی فوج نے علی الطاہر کی پہاڑیوں اور ملحقہ علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا، لبنانی حکام نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔