دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کی۔
کابینہ اجلاس میں بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں اور بین الاقوامی بحری نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں زخمیوں کو اعلیٰ ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ فلسطین کے معاملے پر عرب مشترکہ کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے القدس اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کی مخالفت کی گئی۔
سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت کا بھی خیرمقدم کیا۔