چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

چین اور برطانیہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اختلافات مذاکرات سے حل کرنے پر زور

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کے مقابلے میں مشترکہ مفادات کہیں زیادہ ہیں، اس لئے اختلافات پر قابو پانا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینا ناگزیر ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

چینی صدر نے برطانیہ میں چینی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون اقتصادی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے انہوں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے روس یوکرین جنگ، انسانی حقوق اور دیگر اہم عالمی و باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔