دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے اردن پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اردن اور خطے کے دیگر ممالک پر حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔
سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ہے۔