ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا

ایران کی جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق ذمہ داریوں کی خلاف ورزی، معاملہ سلامتی کونسل میں جائے گا

یہ قرارداد گزشتہ سال 12 جون کو منظور کردہ ایک دوسری قرارداد کے بعد لائی گئی تھی، اس قرارداد میں ایران کو ان ذمہ داریوں کی ’عدم تعمیل‘ کا مرتکب قرار دیا گیا تھا، ایران کے خلاف یہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کیلئے اس قرارداد کی منظوری درکار تھی۔

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں 23 ووٹ پڑے جبکہ 3 ارکان نے مخالفت کی اور 8 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، مخالفت کرنے والے ممالک روس، چین اور نائیجر تھے۔

عدم تعمیل کا یہ تعین امریکا اور ایران کے درمیان جنگ سے پہلے کا ہے، اس کا تعلق ایران کی جانب سے ان غیر اعلانیہ مقامات پر پائے جانے والے یورینیم کی وضاحت نہ کرنے سے ہے جن کی ایجنسی نے کئی برس تک تحقیقات کی تھیں۔

تاہم اب ایک نیا تنازع بھی موجود ہے، جو اُن مقامات تک رسائی کے حوالے سے ہے جن پر اسرائیل اور امریکا نے بمباری کی تھی۔