دشمن کے لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایرانی فوج

دشمن کے لاحق تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ایرانی فوج

قزوین میں بکتر بند ڈویژن کی جنگی تیاری اور صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے کہا ایرانی فوج ملک کی سرحدوں پر فعال موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے اور ایران کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی سخت اور کٹھن حالات میں بھی ایرانی بری فوج کے اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیے اور بلند حوصلے کے ساتھ ایران کی سرحدوں کا دفاع کیا۔