انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ

انصاراللہ کی اہم ساحلی علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے پر باب المندب میں پٹرولنگ

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی حوثیوں کی پیش قدمی پر ریلی نکالی گئی، واضح رہے کہ حوثیوں نے باب المندب میں واقعہ سٹریٹجک جزیرے میون پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا، اس کا مقصد عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مرکزی علاقے کے شہر ذباب پر بھی قبضہ کرلیا ہے، حوثیوں نے ساحلی شہر المخا میں ہیومینیٹرین تنصیب کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

حوثی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر سے اب تک سعودی قیادت کے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے، دوسری جانب یمنی سرکاری فوج کا کہا تھا کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کل باکس میں بمباری شروع کردی ہے۔