دنیا
خلاصہ
- فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے دوران گزشتہ 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہازوں کا راستہ روکا یا انہیں واپس بھیجا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ کسی بھی جہاز کو امریکی اجازت کے بغیر ناکہ بندی سے گزرنے نہیں دیا گیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کی بندرگاہوں سے تجارتی آمدورفت روک کر تہران کی آمدنی کو محدود کرنا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال آبنائے ہرمز میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا رہی ہے۔