عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

عرب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عمان سے ہونے والے معاہدے کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کی ذمہ داری صرف خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ ایران کو امید ہے کہ عمان مذاکرات خطے کے اہم معاملات پر مستقبل میں مشاورت کی راہ ہموار کریں گے۔