دنیا
خلاصہ
- غزہ: (دنیا نیوز) الخلیل میں اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاوا بول کر ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آباد کاروں نے الخلیل میں 2 فلسطینی گھروں پر حملہ کیا اور وہاں موجود خواتین اور بچوں پر تشدد کیا، حملہ آوروں نے ایک فلسطینی بچے کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔
مقامی رہائشیوں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے بچے کو اغوا ہونے سے بچا لیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔