دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کی مبینہ جارحیت اور جنگی اقدامات کی مذمت نہیں کی، مارک کارنے نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی کو صرف جنگی زبان قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے امریکی صدر کے الفاظ کو نرم کرنے کی کوشش کی، کینیڈین وزیراعظم واشنگٹن کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت ہمیشہ کے لیے خوش فہمی اور منافقت کا پردہ قائم نہیں رہنے دیتا۔
انہوں نے کہا کہ طاقتور ملک کی زبان اپنانا کسی ملک کو طاقت کے دباؤ سے تحفظ فراہم نہیں کرسکتا، حقیقت سے نظریں چرانا اور خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا کسی ملک کو تحفظ نہیں دیتا، دباؤ کے سامنے ایران کا مزاحمت پر قائم رہنا ایک واضح اصول ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ طاقت کے زور کو قبول کرنے کا انجام کمزور ممالک کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، عالمی معاملات میں طاقت کے بجائے دلیل، وقار اور اصولوں کو ترجیح دی جانی چاہئے۔