ایران تنازع کے دوران امارات پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار حملے

ایران تنازع کے دوران امارات پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ 40 ہزار حملے

اماراتی حکام کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے پیٹرولیم، گیس، بجلی، پانی اور بینکنگ سمیت اہم شعبوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد اماراتی سائبر سکیورٹی کونسل نے کمپنیوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا۔

حکام نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں بھی سائبر حملوں کی تعداد 8 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

اماراتی حکام کے مطابق سائبر حملے جنگ کا نیا ہتھیار بن چکے ہیں، جبکہ 85 فیصد سے زائد حملے صارفین کی جانب سے غلط کلک کیے جانے سے شروع ہوتے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا کہ سائبر حملہ آور کئی ماہ تک خاموش رہنے کے بعد کارروائی کرسکتے ہیں، اس لیے اداروں کو مسلسل چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔