فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار

فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو دہشت گرد کارروائیوں کی تیاری کے شبہ میں ویسٹ منسٹر سے حراست میں لیا گیا ہے اور وہ زیرِ حراست ہے۔

اس سے قبل گرفتار کئے گئے چھ افراد، جن میں ایک برطانوی ایرانی دوہری شہریت رکھنے والا شخص بھی شامل ہے، ضمانت پر رہا کردیئے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق مبینہ سازش میں فیئر فورڈ ایئربیس پر ایرانی ڈرون حملے کا خدشہ تھا جس کے باعث امریکا نے اپنے بی ون بمبار طیارے اڈے سے واپس امریکا منتقل کر دیئے۔

ایران نے مبینہ سازش میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔