برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

لندن سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو، گیٹ وِک، مانچسٹر اور اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹس پر مجموعی طور پر 1300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔

ایوی ایشن رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران برطانیہ میں 2 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئیں، جس سے فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال پر ایک ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو نے برطانیہ کے قومی فضائی ٹریفک کنٹرول ادارے این اے ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب این اے ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو مارٹن رولف نے نظام میں خرابی پر معذرت کرتے ہوئے سائبر حملے کے امکان کو مسترد کردیا۔