عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

عرب لیگ اور اقوام متحدہ نے حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل فہمی کی سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، نبیل فہمی نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی پورے عرب خطے کی سلامتی سے جڑی ہے۔

اقوام متحدہ نے شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی، دوسری جانب باب المندب کے قریب حوثیوں اور حکومتی فورسز میں لڑائی شدت اختیار کر گئی۔