مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ

مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ

انقرہ میں ہنگری کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے تحت حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں سعودی عرب کی کس طرح مدد کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحانہ نہیں، جبکہ متعلقہ حکام بالخصوص فضائی دفاع کے شعبے میں ممکنہ تعاون کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے اس کا متن ترک پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔