امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں: ٹرمپ

امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کے خواہاں ہیں، تاہم سوال یہ ہے کہ آیا تہران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے قابل قبول اقدامات کرنے پر آمادہ ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ معاہدہ ایک ایسی چیز ہے جو میں واقعی کرنا چاہتا ہوں، لیکن کیا ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کچھ پیش کرنے کو تیار ہے؟ ہم ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں لاس اینجلس اور سان ڈیاگو پر مبینہ ایرانی حملے سے متعلق اپنے متنازع بیانات کا بھی اعادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حملے ہوئے تو امریکہ سخت ردعمل دے گا اور اپنے ملک کے دفاع کو یقینی بنائے گا۔

یہ گزشتہ ماہ کے دوران ٹیکساس کا ان کا تیسرا دورہ تھا، جہاں وہ ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سرگرم ہیں، وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں ریپبلکن پارٹی کو کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔