برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ

برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ

برطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ یمن کی سرحد سے 10 کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کے سفر سے گریز کریں۔

برطانوی دفتر خارجہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ریاض میں ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی کارروائی کے نتیجے میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک بچوں کی نرسری اور ایک میڈیکل کمپلیکس کو نقصان پہنچا ہے۔