حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل

حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل

رائٹرز کے مطابق شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث سفارت کاروں اور تعلیمی اداروں نے بھی حفاظتی اقدامات کئے ہیں، ایئر انڈیا اور لفتھانسا نے اعلان کیا کہ وہ ریاض کے لئے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق سعودی دار الحکومت میں تعینات سفارت کاروں اور مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ شہر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سفارتی عملے کو اپنی عمارتوں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اب تک سعودی حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی با ضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی عوام کو موبائل پیغامات کے ذریعے کوئی انتباہ دیا گیا، جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا رہا ہے۔