دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنا افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کے حوالے کرے گا۔
اپنے محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکا کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں، ایران اپنے جوہری پروگرام سے متعلق مؤقف پر قائم ہے۔
ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ یورینیم افزودگی جوہری عمل کا لازمی حصہ ہے، ایران اس عمل کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اپنے افزودہ یورینیم کو کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔