ایران میں مہنگائی اور افراطِ زر سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیر خزانہ

ایران میں مہنگائی اور افراطِ زر سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیر خزانہ

ایک بیان میں ایرانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

سید علی مدنی زادہ نے کہا کہ حکومت معاشی حالات پر قابو پانے اور عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔