ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حادثہ ترکی کے صوبے مانیسا میں ایک شاہراہ کے داخلی مقام کے قریب پیش آیا۔ یہ شاہراہ سیاحتی شہر بورسا اور ساحلی شہر ازمیر کے درمیان واقع ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ مصطفیٰ چیفتچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حادثے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں مسافر بس سڑک کنارے نصب حفاظتی رکاوٹوں پر چڑھی ہوئی دکھائی دیتی ہے، جس سے تصادم کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں بس اور ٹرک دونوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم، حکام کی جانب سے ڈرائیوروں کی جسمانی حالت اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔