دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا تنازعات کی زد میں آگئیں۔
وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا اپنی پہلی بریفنگ کے دوران لکھا ہوا بیان بھی ٹھیک سے پڑھ نہ پائیں، اعتماد میں کمی اور زبان میں لڑکھڑاہٹ واضح نظر آئی، مشکل سوالات کے دوران بریفنگ ادھوری چھوڑ کر چلتی بنیں۔
بریفنگ کے دوران اس قدر گھبرا گئیں کہ اپنے شوہر کا ذکر کرتے ہوئے میرے شوہر کے بجائے میرے صدر کے الفاظ استعمال کر دیئے تاہم فوراً اپنی غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب میرے شوہر تھا۔
صحافیوں کے سوال شروع ہوئے تو کیٹی کی زبان لڑکھڑا گئی، امریکا اور یوکرین کے تعلقات پر سوال کو ٹال دیا اور کوئی مشکل سوال نہ آئے اس لیے صرف 14 منٹ تک پریس بریفنگ کرنے کے بعد فوراًٰ سے بریفنگ روم سے نکل گئیں۔