دنیا
خلاصہ
- اوسلو: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ملاقات کی ہے۔
مذاکرات میں ناروے اور فن لینڈ کے رہنما بھی شریک ہوئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کیلئے نرم مؤقف اختیار کرنے پر کیف میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
کریملن نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان جلد ملاقات کی امید ظاہر کی ہے، جبکہ یورپی ممالک واشنگٹن اور کیف کے درمیان بڑھتی خلیج کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یوکرین کا مؤقف ہے کہ واشنگٹن نے روسی میزائل حملوں سے متعلق پیشگی انٹیلی جنس، فضائی دفاعی نظام اور ڈرونز کیلئے سیٹلائٹ مواصلاتی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کی ہیں۔