مصر سعودیہ کو صرف دفاعی فوجی معاونت فراہم کرے گا: صدر عبدالفتاح السیسی

مصر سعودیہ کو صرف دفاعی فوجی معاونت فراہم کرے گا: صدر عبدالفتاح السیسی

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصری فوجی معاونت میں یمن پر حملے شامل نہیں ہوں گے، مصر درخواست پر دیگر عرب ممالک کے دفاع میں بھی مدد کو تیار ہے۔

عبدالفتاح السیسی کا کہنا ہے کہ مصر کی فوجی کارروائی عرب ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ تک محدود ہوگی، خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سلامتی سے منسلک ہے، عرب ممالک کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے۔