دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں ان کے مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا۔
جنوبی کیرولائنا میں بھی الیکشن ریلی بدنظمی کا شکار ہوئی جب شرکا نے ٹرمپ مخالف نعرے لگانا شروع کر دیے، سکیورٹی اہلکار نے مخالف نعرے لگانے والے افراد کو انتخابی ریلی سے باہر نکال دیا۔
اس پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت انتخابی ریلی میں بدنظمی کی جا رہی ہے، انتخابی ریلی میں احتجاج کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں، ریلی میں احتجاج کرنے والے پاگل ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔