ایران کا امریکا کی جانب سے محض کاغذی یقین دہانیوں پر انحصار کرنے سے انکار

ایران کا امریکا کی جانب سے محض کاغذی یقین دہانیوں پر انحصار کرنے سے انکار

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کا نیا باب شروع کرنے سے قبل واشنگٹن کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

علی باقری کنی نے کہا کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت سے قبل ایران کی جانب سے پیش کردہ سات نکاتی عملی تجویز پر دوسرے فریق کو عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق امریکا نے اپنے مخالفانہ اقدامات اور وعدوں کی خلاف ورزیوں کے ذریعے سفارتی کوششوں کے چار ادوار کو ناکام بنایا۔