سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش

سینٹ کام کی ایرانی جوہری پروگرام کی معلومات پر 2 کروڑ ڈالر انعام کی پیشکش

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق انعامی رقم ایرانی جوہری تنصیبات، آلات اور پروگرام سے وابستہ اہم اہلکاروں کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہم کرنے پر دی جائے گی۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری پیشکش میں معلومات فراہم کرنے والے افراد کو انعامی رقم کے علاوہ محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ پیشکش امریکی حکومت کے پروگرام ’’ریوارڈز فار جسٹس‘‘ کے تحت ایران سے متعلق جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد اہم معلومات حاصل کرنا ہے۔