مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی

مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ قاہرہ سے اسوان جانے والی مسافر ٹرین کو جرزا جنکشن کے قریب پیش آیا۔

مصری وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے 52 ایمبولینسز روانہ کی گئیں، وزیر صحت خالد عبدالغفار نے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

مصری وزیر صحت کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔