پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی

پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی

پہلے مرحلے میں قرارداد کو مسترد کرنے کی کوشش کی جائے گی، اگر یہ کوشش ناکام رہی تو مواخذے کی دفعات پر باقاعدہ بحث اور ووٹنگ ہوگی۔

امریکی وزیر جنگ کے خلاف مواخذے کی قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے۔

اس معاملے پر صدر ٹرمپ نے پیٹ ہیگسیتھ کا دفاع کرتے ہوئے مواخذے کا مطالبہ کرنے والے ری پبلکن رکن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تھامس میسی کو ’’ناکام اور بیمار ذہنیت کا حامل شخص‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے دو جنگیں جیتی ہیں، جبکہ وینزویلا اور ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔