اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے جبکہ ان کے مخالف سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ بھی مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کر سکے۔

صدر اسحاق ہرزوگ نے آئزن کوٹ کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے جن کی جماعت اور اتحادیوں کے پاس 120 رکنی پارلیمنٹ میں 48 نشستیں ہیں جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 نشستیں حاصل ہیں۔

عرب جماعتوں کے پاس 19 نشستیں ہیں اور وہ نیتن یاہو کی مخالفت کرتی ہیں جس سے آئزن کوٹ کو ممکنہ حمایت مل سکتی ہے، صدر نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی اختلافات ختم کرکے دوبارہ انتخابات سے بچنے کی کوشش کریں۔

نیتن یاہو نے قومی اتحادی حکومت بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دیا۔