دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست مسی سپی میں ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ اسمتھ کو شکست دے کر 2026ء کے وسط مدتی انتخابات کا اہم سیاسی اپ سیٹ کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق روایتی طور پر ریپبلکنز کا مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی ریاست میں اسکاٹ کولم کی کامیابی کو ڈیموکریٹس کی تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسکاٹ کولم 1982ء کے بعد مسی سپی سے امریکی سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹ بن گئے ہیں، جبکہ وہ تعمیر نو کے دور کے بعد ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بھی ہیں، ان کی کامیابی کے بعد مسی سپی کی سینیٹ میں کئی دہائیوں سے جاری ریپبلکن بالادستی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلہ انتہائی سخت رہا اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کولم نے کامیابی حاصل کی، ریپبلکن امیدوار سنڈی ہائیڈ اسمتھ نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اسکاٹ کولم کو کامیابی پر مبارک باد دی۔