نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

امریکی میڈیا کے مطابق عمارت گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں 250 سے زائد امدادی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق عمارت منہدم ہونے سے قبل زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی تھی۔

حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔