دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر اور بندرگاہ پر کھڑے کروز شپ آپس میں ٹکرا گئے

دریائے مسیسیپی میں آئل ٹینکر اور بندرگاہ پر کھڑے کروز شپ آپس میں ٹکرا گئے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کروز شپ پر 120 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانی میں گرنے والے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔

واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں کروز شپ ایک جانب جھکا ہوا دکھائی دے رہا ہے جس سے حادثے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

لوزیانا کے گورنر جیف لینڈری نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دریائے مسیسیپی میں پیش آنے والے حادثے کا علم ہے اور وہ مقامی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

تاحال حادثے کی وجوہات، زخمیوں یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں سرکاری طور پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، حکام کی جانب سے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعہ سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔