دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کو گرین کارڈ دینے کے پروگرام پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کردی ہے جس کا مقصد قانونی امیگریشن کے راستے محدود کرنا اور امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
امریکی محکمہ محنت نے لیبر سرٹیفکیشن پروگرام میں تبدیلیوں کی تجویز دی جس کے تحت کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمین بھرتی کرنے سے پہلے یہ ثابت کرنے کے لئے مزید سخت شرائط پوری کرنا ہوں گی کہ مطلوبہ عہدوں کے لیے اہل امریکی کارکن دستیاب نہیں ہیں۔
نئی تجاویز کے تحت پیشہ ور نرسوں اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سائنس دانوں جیسے شعبوں کو بھی ان شرائط سے مستثنیٰ نہیں رکھا جائے گا۔
اس کے علاوہ، امریکی کمپنیوں کو مقامی ملازمین کی برطرفی کے دو سال کے اندر اسی نوعیت کی ملازمتوں کے لیے غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی کی اجازت نہیں ہوگی۔
مجوزہ تبدیلیوں میں کمپنیوں کے لئے بھرتی کے جدید اور وسیع تر طریقے اپنانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ تجاویز 60 روزہ عوامی مشاورت کے بعد نافذ العمل ہوسکیں گی۔