لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی 79 برس کے ہو گئے

Last Updated On 13 May,2019 12:33 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فلم انڈسٹری کے لیجنڈز اداکار مصطفی قریشی 79 برس کے ہو گئے۔11 مئی 1940ء کو حیدر آباد میں پیدا ہونے والے اداکار نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لیجنڈ اداکار کی پہلی فلم 1958ء میں ریلیز ہوئی۔ مذکورہ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔ پنجابی فلم ’’چار خون دے پیاسے‘‘ میں بھی یادگار کردار نبھایا۔”مولا جٹ“ میں انہوں نے نوری نت کے کردار کو بھی انمول بنادیا۔

40سال سے زائد فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار کی مشہور فلموں میں لاکھوں میں ایک، جی دار، سلطنت، حاجی بابا، پیاملن کی آس، آرزو، ظل شاہ، سہاگن، سوہا جوڑا، گاڈ فادر، شادمانی، ضدی خان، جٹ دا ویر سمیت دیگر شامل ہیں۔
 

Advertisement