بچیوں کے مسائل اٹھانے پر اداکارہ مہوش حیات حکومت کی تعریفیں کرنے لگیں

Last Updated On 11 October,2019 05:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بچیوں کے مسائل میرے دل کے بہت قریب ہیں، خوشی ہے کہ حکومت مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی تمغہ جیتنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستانی بچیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس پر کافی خوشی ہے، ہمیں بچیوں کو تحفظ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تصاویر پر مہوش حیات تنقید کی زد میں آ گئیں

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا، ٹویٹر پر ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق نے پاکستانی لڑکیوں کے حقوق کے لئے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا ہے۔ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو اُن کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں گی کیوں کہ میں ایک ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دئیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے ناروے میں کشمیریوں کیلئے صدا بلند کر دی

تقریب سے خطاب کے دوران اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر کی سطح پر تعلیم کے مواقع ملنے چاہئیں، مجھے تعلیم نے آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔

مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کو تعلیم دینے کا مطلب پورے معاشرے کو تعلیم دینا ہے، میں اس جنگ کے لیے اپنا کردار ادا کروں گی۔

 

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر بات سے انکار، مہوش حیات پر تنقیدی نشتر برس پڑے

کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مرتبہ پھر سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ مقبوضہ کشمیر کے مشکل وقت میں کشمیری بہن بھائی اکیلے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کشمیر کے حوالے سے میری شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار اداکارہ مہوش حیات عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں، چند ہفتے قبل ناروے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بھائی اور بہنیں کئی سالوں سے ظلم وستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کردار ادا کرے۔
 

Advertisement