میڈیا کو حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی کرنی چاہیے، پرویز الہیٰ

Last Updated On 27 January,2019 05:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا جس کا فائدہ اپوزیشن کو پہنچا۔ میڈیا کو صرف تنقید نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اے پی این ایس کو درپیش مسائل اور مشکلات جائز ہیں، ان کو جلد حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو صرف تنقید نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ بطور سپیکر میرا رول غیر جانبدارانہ ہے۔ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار سانحہ ساہیوال جیسے واقعہ پر اِن کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔

چودھری پرویز الہیٰ نے مزید کہا سب اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون تھا لیکن پنجاب میں ایسا کوئی قانون نہیں تھا، پہلی بار ہم نے پنجاب میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا اوراس کا فائدہ اپوزیشن کو پہنچ رہا ہے۔

 

Advertisement