ادویات مہنگی کرکے منافع کمانے والی کمپنیوں سے رقم واپس لینے کا فیصلہ

Last Updated On 23 April,2019 10:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں سے اضافی منافع واپس لے کر بیت المال میں جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ڈرگ پالیسی کے غلط استعمال کیساتھ ریلیف کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ادویات مہنگی کرکے منافع کمانے والی کمپنیوں سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے اضافی منافع واپس لے کر بیت المال میں جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو رہی تھیں جن کا خاتمہ ضروری تھا۔

 

Advertisement