پیٹرول نہ ہونے کے باعث سڑکوں پرپبلک ٹرانسپوٹ معمول سے کم، عوام دھکے کھانے پر مجبور، کئی افراد دفاترنہیں پہنچ سکے
کراچی: (دنیا نیوز) آئل ٹینکرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے، سپلائی متاثر ہونے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں پیٹرول نایاب ہوگیا، پبلک ٹرانسپورٹ غائب، عوام کو دفاتر پہنچے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں پیٹرول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگئ ہے، شہر کے چند ہی پمپس پر پیٹرول مل رہا ہے، اور جہاں پیٹرول فروخت ہو رہا ہے وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، پیٹرول نہ ہونے کے باعث سڑکوں پرپبلک ٹرانسپوٹ معمول سے کم ہے، عوام دھکے کھانے پر مجبور ہیں، کئی افراد دفاتر نہیں پہنچ سکے۔
کراچی میں جاری آئل ٹینکرز ایسوسی کی مطالبات کے حق میں جاری ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر کے بھی اکثر پمپس بند ہوگئے ہیں، جسکے باعث صارفین کو پٹرول اورڈیزل نہ ملنے پر مشکلات کاسامنا، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ ٹریفک معمول سے کم ہے۔
دوسری جانب اوگرا اور آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج پھر ہوگا، کل ہونے والے مذاکرات میں اوگرا اپنے اصولی موقف جبکہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اپنی ڈھٹائی پر قائم تھی۔
پیٹرول کی قلت پر عوامی تاثرات: