ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مہنگائی کی شرح جو گذشتہ برس 4 فیصد تھی مالی سال 18-2017 میں بڑھ کر 4 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ جائے گی: رپورٹ
کراچی: (دنیا نیوز) سی پیک سے سرمایا کاری اور معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے رواں مالی سال ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لُک رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مالی سال 18-2017 کے دوران ترقی کی شرح 5 اعشاریہ رہے گی۔ جس کی سب سے بڑی وجہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہے، منصوبے سے سرمایا کاری میں اضافہ اور نجی شعبہ ترقی کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مہنگائی کی شرح جو گذشتہ برس 4 فیصد تھی مالی سال 18-2017 میں بڑھ کر 4 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 9 فیصد یعنی گذشتہ سال کے مقابلے 3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔