چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور معاملات میں ہدایات دے رہے ہیں۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہر اقتدار میں میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بعض چینی کمپنیوں کے ٹیکس سے متعلق معاملات زیرغور ہیں اور اس سلسلے میں بائیس نومبر کو بھی بات چیت ہو گی۔ چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور بولے نو کمنٹس۔ جب ان سے استفسار کیا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خط کے ذریعے ایف بی آر میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی تو وہ خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔