حکومت 24 ارب کے ایکسپورٹ پیکج کا اعلان کرے گی

Last Updated On 16 May,2018 05:04 pm

کراچی (دنیا نیوز ) ملکی برآمدات میں اضافے کی خاطر حکومت جلد ہی 24 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکچ کا اعلان کرے گی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی۔

برآمدکنندگان کو اپنی بھرپور سپورٹ کرنے اور ملکی ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی 24 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکچ کا اعلان کرے گی جبکہ صنعتکاروں کے لئے خام مال پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی کمی کا اعلان کرنے کا اردہ کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ کسٹم ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کرکے 16 فیصد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی پالیسوں کے باعث برآمدات میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ اس پیکچینج کے آنے سے برآمدات میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔