کراچی: (دنیا نیوز) ایک سال میں بجلی کی پیداورا میں 1 ہزار 796 میگا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایل این جی سے بجلی کی پیداوار تقریبا 3 گنا بڑھ گئی جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد سے گھٹ کر 2154 میگاواٹ تک محدود ہو گئی ہے۔
اپریل 2017 کے مقابلے اپریل 2018 میں بجلی کی مجموعی پیداوار میں 14.6 فیصد بڑھ گئی۔ اعداد شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ایل این سے بجلی کی پیداوار جو گذشتہ برس 1247 میگاواٹ تھی رواں برس بڑھ کر 3 ہزار 748 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
کوئلے سے بجلی کی پیداوار 18 میگاواٹ سے بڑھ کر 1947 میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداورا 25 فیصد سے گھٹ کر 2154 میگاواٹ رہ گئی۔ ہائیڈل سے 6 فیصد کمی کے بعد 2122 میگاواٹ تک محدود ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک سال کے عرصے میں ایٹمی بجلی کی پیداوار 612 میگاواٹ سے بڑھ کر 1161 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔