کراچی: (دنیا نیوز) تاخیر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی شامت، فعال ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست میں نام شامل نہیں کیا جائے گا، حکومت نے نیا قانون مرتب دے دیا۔
حکومت نے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس فائلرز کے لیے نیا قانون مرتب دے دیا ہے، جس کے بعد اب تمام ٹیکس فائلرز کو وقت پر ہی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا ہوں گے، تاخیر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کا نام ایکٹو ٹیکس پیئرز کی فہرست میں شامل نہیں کیا جائے گا، جس کے بعد وہ فرد فائلر ہونے کے باوجود اُس سال اُن تمام سہولیات سے محروم رہے گا، جو ایک فائلر کو دستیاب ہوں گی، جس میں جائیداد کی خریداری میں حد کا مقرر ہونا، فارن کرنسی اکاؤنٹس نہ کھلنا، نئی گاڑی کی خریداری سے محروم ہونا اور بینکنگ ٹرانزیکشن پر زائد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا شامل ہے۔
حکومت نئی فہرست مارچ تک جاری کرے گی۔