اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
حکومت نے پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی بھی گرا دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں 1روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر 15 ارب 65 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نرخوں میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیا جائیگا جبکہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔