کریڈٹ لیونگ کی 17 برس بعد پاکستان واپسی

Last Updated On 30 August,2018 01:24 pm

کراچی (دنیا نیوز ) پاکستان کی فنانشئل مارکیٹ کے لئے بڑی خبر یہ ہے کہ غیر ملکی بروکیج ہائوس کریڈٹ لیونگ نے 17 سال بعد پاکستان واپس پاکستان میں قدم رکھ دیا۔

پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات نظر آنے لگے، عالمی شہرت یافتہ اور بڑے بروکیج ہائوس کریڈٹ لیونگ نے 17 سال کے بعد پاکستان واپسی کا نا صرف منصوبہ بنایا بلکہ الفلاح سیکیورٹیز کے لگ بھگ 25 فیصد حصص کی خریداری میں کے لئے بھی رضامندی ظاہر کردی۔

کریڈیٹ لیونگ کے مطابق " ون بیلڈ ون روڈ " کے تحت جن ممالک میں چینی سرمایا کاری ہو رہی ہے وہ سب کے سب اہم ہیں، ایم ایس سی آئی کی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت سے مزید سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ کریڈنٹ لیونگ بروکیج نے 2001 میں عدم استحکام کے باعث پاکستان سے اپنی سرمایہ کاری نکال لی تھی۔