کراچی: (دنیا نیوز) بڑھتی ہوئی بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
بیرونی ادائیگیوں میں اضافے اور سرمایا کاری میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 38 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 9 ارب 88 کروڑ ڈالر کی سطح پر آچکے ہیں۔ دوسری جانب بینکوں کے ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق برآمدات ، ترسیلات زر میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے اور بیرونی سرمایا کاری توقعات سے کم ہونے کے باعث ادئیگیوں کا توازن بگڑرہا ہے، یہی وجہ ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مستقل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔