ممبئی (دنیا نیوز ) بھارت کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس کی نئی دلی میں وزارت خارجہ اور وزارت دفاع آمد، بھارتی ہم منصب سشما سوراج اور نرملا سیتھارمن نے استقبال کیا۔
وزیر خارجہ پومپیو اور سشما سوراج میڈیا سے بات چیت کئے بغیر مذاکرات کے لئے کمرے چلے گئے، دوسری جانب وزیر دفاع مٹیس نے چلتے چلتے کہا روسی میزائل کے سودے اور ایران سے تیل کی خریداری کے علاوہ دوسرے موضوعات پر بھی بات چیت ہو گی۔
بھارت کا کہنا ہے روس سے معاہدہ ماسکو پر امریکی پابندیوں سے پہلے ہوا تھا اس لئے اسے منسوخ نہیں کیا جائے گا، جبکہ ایران سے تیل خریداری فوری بند کرنا ممکن نہیں کیونکہ وہ سب سے زیادہ تیل تہران سے خریدتا ہے۔