ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں حکام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز پر مضحکہ خیز مواد شائع کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کے پراسیکیوٹرز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مذہبی اقدار، عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانا، اکسانا یا امن وامان میں خلل ڈالنا اور مذاق اڑانا اب قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا اور ایسا مواد شائع کرنے پر پانچ برس تک قید اور آٹھ لاکھ ڈالرتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔